یو این آئی
نئی دہلی// مرکزی وزیرِ صحت جگت پرکاش نڈّا نے پیر کو تعلیمی نظام میں اصلاحات اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کے حق میں مظاہرہ کر رہی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ایک وفد سے بات چیت کی اور مظاہرین طلبہ سے اپنا دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی۔ نڈّا نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج صبح پہلی بار مظاہرین کی طرف سے بات چیت کی تجویز آئی تھی اور دوپہر 11:50 بجے سے بات چیت شروع ہوئی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مظاہرین کے وفد کے ساتھ یہ میٹنگ بے حد خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ میٹنگ کے دوران وفد کے ساتھ تفصیل سے ابتدائی تبادلہ? خیال کیا گیا، جس کے بعد شام تقریباً چار بجے وفد نے ایک میمورنڈم سونپا۔ نڈّا نے تمام مظاہرین سے اپنا دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صورتحال کو پوری طرح معمول پر لانے میں انتظامیہ کو مدد ملے گی۔اس سے پہلے سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس اور لیڈر آشتوش رانکا نے مرکزی وزیرِ صحت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تصدیق کی۔ مسٹر داس نے بتایا کہ دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کے بعد تقریباً دس منٹ تک ہوئی میٹنگ میں انہوں نے پارٹی کے مطالبات کا تحریری میمورنڈم سونپا۔ ان کے مطابق، مسٹر نڈّا نے بھروسہ دلایا کہ سرکار اس مسئلے پر داخلی سطح پر غور و خوض کرے گی اور بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔