جموں//یوگانڈا کالج آف انجینئر اینڈٹیکنالوجی نے ’کمپوٹرسیکورٹی اینڈونڈوز فارنسکس‘‘کے موضوع پرتوسیعی لیکچرکاانعقاد کیاجس کے تحت انجینئرنیرج دوبے اسسنٹنٹ پروفیسرکمپیوٹرانجینئرنگ ، گورنمنٹ کالج آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی جموں نے موضوع سے متعلق خیالات کااظہارکیا۔سیشن کاآغازانجینئردنیش گپتاایچ اوڈی کمپیوٹراینڈ آئی ٹی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ استقبالیہ خطاب سے ہوا۔اس موقعہ پرڈاکٹرسندیپ ملک (ڈین وائی سی ای ٹی )، انجینئربی ۔آرورما (چیف کوآرڈی نیٹر ) اور انجینئرکے آرشرما (ایچ اوڈی مکینکل ) بھی موجودتھے۔دوبے نے طلباء کوبتایاکہ وہ کمپوٹرکومحفوظ رکھنے کیلئے کس طرح کی تدابیرکوبروئے کارلاسکتے ہیں۔ سیشن ڈاکٹرسندیپ ملک کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔