کوٹرنکہ //کووڈ معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے دوران ڈی ڈی سی ممبر بدھل اولڈ ا ے کوٹرنکہ نے دو طبی مراکز میں مریضوں کی سہولیات کیلئے آکسیجن کنسٹر یٹر تقسیم کئے ۔ضلع ترقیاتی کونسل ممبر شازیہ چوہدری کی جانب سے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کوٹرنکہ میں چار اور پرائمری ہیلتھ سنٹر جمولہ کو دو آکسیجن کنسٹر یٹر فراہم کئے گئے ۔ڈی ڈی سی رکن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طبی مراکز میں اس وقت بنیادی سہولیات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔موصوفہ نے کہاکہ طبی مراکز نے بنیادی انفرا سٹریکچر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی دقتوں میں مزید اضافہ ہو نا شروع ہو گیا ہے ۔انہوں نے کووڈ سے ہو رہی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے ہر ایک فرد کو اپنا رول ادا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتظامیہ کی جانب سے دی جارہی ہدایت پر سختی کیساتھ عمل کریں ۔موصوفہ کی جانب سے اٹھائے گئے قدم کے سلسلہ میں سرپنچ عبدالقیوم بٹ ،سرپنچ چوہدری جمیل ،شوکت چوہدری ،محمد شفیق ،محمد کبیر راتھر ،ایڈ وکیٹ شاہد اقبال ،محمد شکور کملاک ودیگران نے موصوفہ کی جانب سے کنسٹریٹر فراہم کرنے کے عمل کی تعریف کی ۔