پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے تمام ضلع اور سیکٹرل افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی جہاں انہوں نے سکول کھولنے ، یوتھ کلب ، کوویڈ 19 تخفیف ، آیوشمان بھارت کے علاوہ مرکزی وزراء کے دورے کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حواکے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکول میں صرف ویکسین شدہ طلباء کو اجازت دی جائے اور طلباء کی تعداد صرف 50 فیصد رکھی جائے۔ انہوں نے بی ایل اوز اور زونل ایجوکیشن افسر سے مشن یوتھ پورٹل پر اہل نوجوانوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے کہاجبکہ مختلف کھیلوں/دیگر سرگرمیوں کا کیلنڈر تیار کربے اور ہر یوتھ کلب میں اسکیموں کی ایک کاپی شیئر کرنے کی ہدایت دی تاکہ نوجوانوں کو مختلف سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے سی ایم او کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ چار ہزار ویکسی نیشن کے ہدف کو حاصل کریں اور کوویڈ کے مناسب رویے کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کریں۔ آفیسر موصوف نے اساتذہ ، بی ایل اوز ، آنگن واری ورکرز ، آر ڈی ڈی ، سوشل ویلفیئر کو ویکسی نیشن ، ایس او پی ہدایات اور گولڈن ہیلتھ کارڈ کے فوائد کیلئے مقامی لوگوں کو متحرک کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے مرکزی وزراء کے دورے کے حوالے سے تمام ضلع/ سیکٹرل سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی سرگرمیوں/ کامیابیوں کے بارے میں تفصیلات تیار کریں اور ضلع انتظامیہ کو محکمانہ سٹالوں کی نمائش ، سنگ بنیاد رکھنے ، افتتاح وغیرہ کے بارے میں تجویز پیش کرنے کو کہا۔