منجا کوٹ //ضلع ترقیا تی کمشنر راجوری نے تحصیل منجاکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کاجائزہ لیا ۔اس دوران ایک اجلاس منعقدہ کیا گیا جس میں آفیسر موصوف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مقررین نے ڈگری کالج کی تعمیر ،سپورٹس سٹیڈیم کی منظوری ،بنکروں کی ادائیگی ،سڑکیں ،پانی ،بجلی جیسی دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے سلسلہ میں آفیسر موصوف کو تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے عوامی مسائل کا بغور جائزہ لینے کے بعد کچھ مسائل کو موقعہ پر ہی حل کر دیا جبکہ تحصیلدار منجا کوٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہ وہ محکمہ جل شکتی اور پی ڈی ڈی کے دفاتر قائم کرنے کیلئے عمارت کا بندوبست کریں ۔انہوں نے دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے وہ محکموں کے زیر تحت شروع کر دہ سکیموں کی عمل آوری کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی راجوری ،بی ڈی سی چیئر مین منجا کوٹ ،اے سی ڈی سشیل کھجوریہ ،ایگز یکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ،بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر منجا کوٹ ودیگر آفیسران اور معززین بھی موجود تھے ۔