جموں//پنجابی ساہتیہ سنگم کے زیراہتمام ڈگیانہ آشرم میں سالانہ یک روزہ پنجابی کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران کانفرنس کی صدارت امرسنگھ کوکانے کی جبکہ تقریب میں مہمان خصوصی پروفیسرہردیوسنگھ اورمہمان ذی وقارڈاکٹر پریتم سنگھ تھے۔اس دوران پروگرام کی نظامت کے فرائض سورج رتن نے انجام دیئے۔پنجابی ساہتیہ سنگم کے صدرراج پال سنگھ مستانہ نے استقبالیہ خطاب میں مہمانوں کااستقبال کیا۔اس دوران انہوں نے شریمتی سپن مالا،اوپی شرماسارتھی،پرتاپ سنگھ نیگی، سمیرسنگھ مستانہ ، درشن سنگھ اکالی، رگھوبیرسنگھ کویادکیا۔اس دوران پنجابی کانفرنس میں ہردیپ سنگھ دیپ نے ’’میاں داکھوُہ ‘‘اوراچھپال سنگھ نے ’دبی اگ‘‘کہانیاں پیش کیں۔اس موقعہ پر رومیش راہی ، ہرجیت سنگھ ناگرہ، ہردیپ سنگھ دیپ، سورج رتن،راج پال سنگھ مستانہ،امرسنگھ کوکا،اچھپال سنگھ،بلویندرسنگھ ودیگران نے مشاعرے میں اپناکلام پیش کیا۔کانفرنس کے مہمان خصوصی پروفیسرہردیوسنگھ نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے پنجابی ساہتیہ سنگم کی جانب سے پنجابی کانفرنس کاانعقاد کیاجارہاہے جس کامقصد پنجابی کوترقی دیناہے ۔ڈاکٹرپریتم سنگھ نے کہاکہ یہ ایک اہم بات ہے کہ پنجابی ساہتیہ سنگم کی جانب سے بہترین شعراء، شاعر،ناٹک منڈلی،پینٹروں کووقتاً فوقتاً نوازاجاتاہے۔