پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے افسران کے ساتھ پندرہ اگست کے سلسلے میںانتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر موجود افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ 15اگست کا دن ہندوستان کی عوام کے لئے کسی تہوار سے کم نہیں، اس دن کو منانا ہر ہندوستانی کا فرض ہے۔انہوں نے حفاظتی انتظامات اور یوم جمہوریہ تقریبات کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی اور کئی اہم فیصلے کئے۔انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات محکمہ اطلاعات کے ذریعہ سپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں منعقد ہوگی جہاںمہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حسب روایات مارچ پاس کیا جائے گا جس میں پولیس، سی آر پی ایف، ،فوج،این سی سی، ہوم گارڈ اور اسکولی طلبہ وطالبات کے دستے شریک ہونگے۔انہوں نے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم کے ارد گرد ابھی سے حفاظتی اقدام کئے جائیں ۔انہوں نے محکمہ ٹریفک کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ سپورٹس سٹیڈیم کے قریب گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ کی شناخت کریں۔اجلاس میں دیگر انتظامات جن میںلوگوں کے بیٹھنے ، روشنی،لائوڈس اسپیکر، پینے کے پانی کی سہولیات، ٹرانسپورٹ کے انتظامات اور ثقافتی پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے محکمہ بجلی، محکمہ پی ایچ ای اورمحکمہ صحت کے افسران کو مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالحمید، اے ڈی سی گرورندرجیت سنگھ، اے ایس پی مسرو میر، اے سی آر اشرف چوہدری، سی ای او میونسپل کونسل پونچھ ارشاد صوفی،،سی ای او عارف ملک، اے آر ٹی او پونچھ اور93 انفینٹری برگیڈ کے افسران بھی موجودتھے ۔