عظمیٰ نیوزسروس
جموں// جموں و کشمیر میں سانبہ۔مانسر سڑک پر جمودہ کے قریب ایک ڈمپر نالے میں گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ سریندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع سانبہ کے علاقے پلتھا کا رہائشی تھا۔حکام کے مطابق JK21G-5779 نمبر کا ڈمپر ادھم پور سے آ رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو کر سڑک کنارے نالے میں جا گرا۔حادثے کے شدید اثر کے باعث سریندر سنگھ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال سانبہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔