جموں//آل جے اینڈکے آئیل ٹینکرس ڈرائیوراورکلینرس یونین نے سالانہ دن منانے کیلئے تقریب منعقدکی۔اس دوران تقریب سے رنجیت سنگھ رینہ صدراورہراسیس سنگھ صلاحکار ودیگرعہدیداران نے خطاب کیا۔مقررین نے بتایاکہ یونین کی تشکیل کاایک سال مکمل ہوچکاہے اوراس دوران یونین کے عہدیداران نے فرائض کی انجام دہی احسن طریقے سے انجام دی۔ہراسیس سنگھ نے کہاکہ یونین نے مسائل اُجاگرکئے جس کے بعدان کاازالہ ہوا۔انہوں نے تیل اورایل پی ٹینکروں اورٹرکوںکوادھم پورمیں روکنے کے معاملے پر ڈرائیوروں اورکلینروں کے مسائل کوحکومت کے ساتھ اٹھایاگیاجس کے بعدسہولیا ت کاانتظام کیاگیا۔یونین لیڈران نے ممبران کی تندہی سے فرائض کی انجام دہی کی ستائش کی ۔انہوں نے ڈرائیوروں اورکلینروں کاتعاون دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس موقعہ پر رنجیت سنگھ رینہ صدر،ہراسیس سنگھ ایڈوائزر، درویندرسنگھ جنرل سیکریٹری، بھکیش کمارنائب صدر، راجیش کمارراجو، سوہن سنگھ اورسریندرسنگھ بھی موجودتھے۔