جموں//برین بہیویر ریسرچ فائونڈیشن آف انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر آلوک مشرا نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔اس موقعہ سائنسداں سبودھ کمار ، یونیورسٹی آف جموں میں سائیکالوجی کے ایچ او ڈی ڈاکٹر آرتھی بخشی ، اجے سہنی اور لیفٹیننٹ کرنل کرشنا کپور بھی موجو د تھے۔ڈاکٹر مشرا اور سبود ھ کمار جموںمیں فیکلٹی آرنٹیشن پروگرام کے دوران لیکچر دینے کے خاطر جموں میں ہیں۔ ان دونوں شخصیات نے پروگرام کے حوالے سے اپنے تجربات کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔گورنر نے متعلقین کو نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں روشناس کرانے کے لئے ریفریشر کورسوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیار ی تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مضامین کے اساتذہ کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا نہایت ہی لازمی ہے۔ڈاکٹر مشرا نے گورنر کو فائونڈیشن کی طرف سے کئے گئے کام کے بارے میں جانکاری دی ۔