چین میں سردی کی لہر کے لیے اورنج الرٹ جاری

یواین آئی

بیجنگ// چین کے محکمہ موسمیات کے حکام نے بدھ کو سردی کی لہر کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا۔قومی موسمیاتی مرکز (این ایم سی) کے مطابق، بدھ سے جمعہ تک جنوبی چین کے بیشتر مقامات پر اوسط یومیہ درجہ حرارت یا کم سے کم درجہ حرارت میں چھ سے 12 ڈگری سیلسیس کی کمی متوقع ہے۔سردی کی لہر کی وجہ سے گوئڑو، ہنان، گوانگشی اورجیانگشی کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے زیادہ گرنے کی توقع ہے۔ این ایم سی نے مقامی حکومتوں سے سردی کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔