جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمعہ کے روز یہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چھنی ہمت کے پرنسپل شہناز چودھری کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ سکول کی پرنسپل نے پروگرام کی صدارت کی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔طلاب کو کمپوزٹ بنانے کی جانکاری دی۔ اس موقعہ پر سکول کی پرنسپل نے سکول میں ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق متعدد مسائل کی جانکاری دی اور جے ایم سی کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔۔ طلاب کو کوڈا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔سکول میں کوڈا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک ڈبہ رکھنے کیلئے کہا گیا۔ طلاب نے پروگرام میں جوش و خروش سے شرکت کی اور ٹیم سے سولات پوچھے ۔جے ایم سی ٹیم نے تمام سوالات کا اطمینان بخش جوابات دئے۔ انہیں سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعدد طریقوں کی جانکاری دی گئی۔ پروگرام میں اشونی کمار، رومیت ورما ،دیویندر سنگھ اورجے ایم سی کی دیگر ٹیم ممبران نے شرکت کی۔