سرینگر //درمیانہ تاموسلادار بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے باعث جمعرات کوعوامی نقل وحمل بھی مسدود ہوکررہ گئی ،تاہم برستی بارش میں کچھ مقامات پر چھاپڑی فروشوں کومختلف رنگوں اور سائز کی چھتریاں فروخت کرتے دیکھا گیااورلوگ بارشوں سے بچنے کیلئے چھتریاںخریدتے دیکھے گئے ۔بدھ کی شام سے شہر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے، اور یہ سلسلہ شام دیر گے تک جاری رہا ۔جمعرات کو کام کے سلسلے میں لالچوک آنے والے مردو خواتین کو برستی بارش میں چھتریاں خریدتے ہوئے دیکھا گیا۔کئی ایک خواتین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں لگا تھا کہ شاہد بارش بند ہو جائے گی لیکن جب دن بھر وقفے وقفے سے کبھی تیز اور کبھی رک رک کر بارشیں ہوئی تو انہوں نے اپنے آپ کو پانی سے بچانے کیلئے چھتریوں کی خریداری کی ۔جمعرات کو شہر میں آنے والے اکثر لوگوں کے ہاتھوں میں چھاتہ دیکھا گیا ، جبکہ چھاپٹری فروشوں نے نہ صرف امرکدل پر رنگ برنگی چھتریاں بیچنے کیلئے رکھی تھیں ،بلکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی محنت چھتریاں بیچتے ہوئے انہیں دیکھا گیا ۔