جموں//سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونین کے بینرتلیریہڑی پھڑی یونین نے مسلسل چھٹے روزاحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے انتظامیہ اور ٹرایفک پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ سی آئی ٹی یو کے جنرل سکریٹری اوم پرکاش نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سرکاری ایجنسیاں ان غریب اور نجی پائے کے تاجروں کو جموں شہر میں ریڑیاں لگانے نہیں دیتی ہیں۔جس کی وجہ سے ریہڑی پھڑی والوںکو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کیوں کہ ان کے پاس اپنے پریوار کے لئے روزی روٹی کمانے کا یہی ایک ذریعہ ہے۔اوم پرکاش نے کہا کہ ایک طرف سے سرکار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے دوسری طرف سے ان بیروزگار نوجوانوں کو زندگی بسر کرنے کے لئے یہ ان نجی کاروباروں کے لئے رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اس دوران یونین کے سینئرلیڈر شام پرساد کیسر نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہان سرکار کو ان لوگوں کے تجارتی نظام میں بہتری لانے کے لئے مزید انتظامات کرنے کی ضرورت تھی وہاں کچھ ایجنسیاں ان کو بیروزگار بنانے پر تلی ہوئی ہیں۔ٹریفک پولیس ان لوگوں کے تئیں ظالمانہ رویہ اختیار کر رہی ہے اور سرکار خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے۔اس دوران یونین کے سینئرلیڈران نے سرکار سے مانگ کی کہ ریہڑی پھڑی والوں کوہراساں کرنے کے سلسلے پرروک لگائی جائے اورانہیں باوقارطریقے سے روزگارکمانے دیاجائے۔