حسین محتشم
پونچھ//نوجوانوں کو نشوں سے دور رکھنے کیلئے اور ان کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئےغیر سرکاری تنظیم حق انصاف کونسل نے سرحدی ضلع پونچھ کے ہائر سیکنڈری اسکول چنڈک میں ملک کیلئے اپین جانیں قربان کرنے والے شہداء کی یاد میں والی بال پریمئر لیگ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سابق ہیڈ ماسٹر اور سماجی شخصیت سید ذکی حیدر کاظمی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جنہوں نے باضابطہ ٹورنامنٹ کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس سلسلہ کی افتتاحی تقریب کے دوران غیر سرکاری تنظیم کے اعلی کارکن معشوق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ جہاں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے وہیں نوجوان نسل کو برائیوں سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔انہوں نے ہند فوج اور ضلعی پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون سے یہ ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے۔مہمان خصوصی سید ذکی حیدر نے اس دوران بات کرتے ہوئے حق انصاف کونسل کے چئیرمین ذیشان کاظمی اور ان کے تمام کارکنان کو مبارک باد پیش کی جو اسطرح کے کھلیوں کے انعقاد عمل میں لاکر نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر برائیوں سے دور رکھنے میں مدد گار ثابت ہو ریے ہیں۔بتا دیں کہ ٹورنیمنٹ کافائنل پیر کو کھیلا جائے گا۔