پی ایچ سی بدھل میں کووڈ کٹ تقسیم کئے گئے

راجوری //راجوری ضلع کے پرائمری ہیلتھ سنٹر بدھل میں فوج کی جانب سے کووڈ کٹس تقسیم کی گئیں تاکہ اس مشکل وقت میں مقامی لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ کووڈ کٹس فیلڈ میں عوام کی بیداری کیلئے جارہی نرسسنگ سٹاف کو فراہم کی گئی ہیں تاکہ کووڈ کے اس مشکل وقت میں عوام کو معیاری جانکاری فراہم کی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے سٹاف ممبران دن رات محنت و لگن کیساتھ کام کر کے عوام کو کووڈ سے بچانے کیلئے لگے ہوئے ہیں جبکہ علا معالجہ کیساتھ ساتھ عوام کو بیدار کرنے میں بھی سٹاف ممبران کی جانب سے اہم رول ادا کیاجارہاہے ۔اس دوران فوجی ماہرین نے مقامی لوگوں بالخصوص پنچایتی اراکین کیساتھ بھی بات چیت کی اور ان کو کووڈ کی علامتوں کیساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں بھی بیدار کیا ۔فوج نے اس دوران 12سو کووڈ کٹس پی ایچ سی میں فراہم کی ۔