عظمیٰ نیوز ڈیسک
پاشٹہ// جامع مجددیہ رضویہ پاشٹہ میں ایک تاریخ ساز موقع پر جماعت اہلسنت پنجاب کے قیام کا افتتاحی پروگرام منعقد ہوا۔ یہ پروگرام بھرپور جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں صوبہ پنجاب کی ممتاز سماجی، سیاسی اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر جماعت کے بانی حافظ و قاری پیر سید نورانی شاہ نے خطاب کیا اور تنظیم کے قیام کی اہمیت، مقصد، اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا’’مسلمانانِ پنجاب کو درپیش دینی، سماجی، اور سیاسی مسائل کے حل کیلئے ایک مضبوط، متحد، اور منظم پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’ جب تک ہم خود اپنے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات نہیں کریں گے، ہم دوسروں پر انحصار کرنے کی غلطی کرتے رہیں گے۔ ہمیں یہ سوچ ترک کر دینی چاہئے کہ ہماری مشکلات کو کوئی اور آ کر حل کرے گا‘‘۔