شوپیان // بڈگام میں نیلہ ناگ یوسمرگ میں ایک طالب علم ڈوب جانے کے بعد کولگام کا ایک طالب علم اہر بل آبشار میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔یہ افسوسناک واقعہ منگل کو اہربل میں پیش آیا۔پیر کے روز ، بڈگام میں کشتیر گنڈ گاؤں میں 12ویں جماعت کا طالب علم فیضان اشرف نیلہ ناگ یوسمرگ میں اپنے دوستوں کیساتھ پکنک پر گیا ہوا تھا جس سے دوران وہ نیلہ ناگ میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔منگل کو نوگام شانگس اننت ناگ کا ایک 22 سالہ نوجوان شبیر احمد ڈار اہر بل شوپیان آبشار میں پیر پھسلنے کے دوران ڈوب گیا اور اسکی موت واقع ہوئی۔منگل کی دوپہر پیش آئے اس واقعہ کے دوران مذکورہ نوجوان کو بچانے کی کوشش کی گئی لیکن بے سود ثابت ہوئیں۔وہ بھی اپنے دوستوں کیساتھ پکنک پر گیا ہوا تھا۔