ادہم پور//گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول گڑھی نے اپنے پہلے سکول میگزین ’’پریاس‘‘کی رونمائی کے لئے تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران رکن اسمبلی ادہم پور پون کمارگپتامہمان خصوصی تھے جنھوں نے میگزین کااجراء کیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے پون کمارگپتانے پرنسپل اوران کی ٹیم کوشاندارمیگزین تیارکرنے کے لئے مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی میگزین کے اجرا سے طلباء کے اندرپوشیدہ صلاحیتیں منظرعام پرآتی ہیں اورانہوں نے امیدکی کہ اس سے گورنمنٹ سکولوں کے معیارمیں بہتری آئے گی اورسرکاری سکولوں کے بچوں کوبھی اپنے ہنرکامظاہرہ کرنے کابھرپورموقعہ دستیاب ہوگا۔اس دوران تقریب میں سکول کے طلباء نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔اس کے علاوہ 2017-18 میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کی عزت افزائی بھی کی گئی۔تقریب کے آغازمیں سنیل شرما نے مہمانوں کااستقبال کیااورمیگزین کامختصرتعارف پیش کیا۔اس موقعہ پر سی ای اوکے ڈی اے،ڈاکٹر جگدیش مہرا، کرنل بلونت ،مختلف سکولوں کے پرنسپل اورمعززشہری بھی موجودتھے۔اس دوران نظامت کے فرائض رنجنابھگت لیکچررآئی پی نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک میگزین کی ایڈیٹر رینوشرمانے پیش کی۔