پونچھ//قصبہ پونچھ کے جرنیلی محلہ وارڈ نمبر 17کا راشن ڈپو غیر فعال ہونے کی وجہ سے محلہ کے مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اس وقت جب لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھرو ںمیں بند ہیں بازار بند ہیں،کہیں آجا نہیں سکتے میں ۔ایسے میں سرکاری راشن ڈپو بند ہونے پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کام نہیں ہیں ،مزدور کو مزدوری نہیں ملتی ہے ، کئی طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہیں ایسے میں راشن ڈپو بند ہونے کی وجہ سے بھی وہ مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی ہے کہ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ لوگوں کو راشن مفت فراہم کیا جاتا ہے لیکن محلہ جرنیلی وارڈ نمبر 17 کاراشن گھاٹ ہی عرصہ سے بند پڑا ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کر کے جلد سے جلد راشن ڈپو کھولنے کی ہدایات متعلقہ محکمہ کے افسران کو کریں تاکہ وہ لوگ تھوڑی راحت حاصل کر سکیں۔