پونچھ//پونچھ میں نو تشکیل شدہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران صدر ہربجن سنگھ کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک اور ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے سے ملاقی ہوئے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی پونچھ نے تما م صحافیوں کا تعارف حاصل کیا جبکہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نریندر سنگھ تلوار،پردیپ کھنہ، رمیش بالی،یاسین شما، کوشل شرما، عشرت بٹ، وجاہت بخاری، سندیش مسری، احتشام بٹ،رندیر سنگھ، بشیر احمد، شہزاد بھٹ، ظہیر عباس، عابد جعفری، تلک راج گپتا، منجیت سنگھ، بوپیندر سنگھ، جہانگیر شیخ،امرجیت سنگھ، پردیپ کمار، بشیر احمد،سرفراز احمد چک، محمد سوسشیل، اعجاز احمد،فیصل نعمانی نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے روشناس کیا۔صحافیوں کے تمام تر مسائیل سننے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے نو تشکیل تنظیم کے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ پونچھ میں صحافیوں نے ایک ہو کر کام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ اتفاق میں طاقت ہے ۔انہوں نے صحافتی برادری سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کے سدھار اور ترقی کے لئے اپنے اخبارات میں موضوعات شائع کریں۔ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے بھی اس دوران تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ صحافت کو ذمہ داری سمجھ کر انجام دیں۔