پونچھ میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کااحتجاج

پونچھ//محکمہ صحت عامہ کے تنخواہوں سے محروم ڈیلی ویجرس ملازمین کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ پونچھ کے صدر مقام پر کیا گیا ۔جہاں ملازموں نے نہایت کی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل ان کی ا تنخواہیں واگذار کی جائیں۔ان ملازموں کا کہنا تھا کہ وہ کئی کئی سالوں سے محکمہ میں نہایت ہی ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کر رہے ہیں ۔لیکن محکمہ کی جانب سے ہمیشہ ان کا استحصال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک تو انھیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے دوسران کو جو مختصر محنتانہ دیا جاتا وہ بھی بروقت نہیں دیا جاتا۔ملازمین کا کہنا تھا کہ عید الفطر سر پر ہے ان کے بچے ان سے فرمائشیں کر رہے ہیں اوروہ کچھ نہیں کر پارہے ہیں ۔انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ست مطالبہ کیا کہ وہ افسران کو ہدایت کریں کہ ان کی تنخواہیں واگذار کی جائیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو ں۔