پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں بھی پوری دنیا کی طرح پہلی محرم الحرام سے ہی مجلسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ، واقعہ کربلا میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے تمام ہی ساتھی وفا اور صبر کی مثال ہیں لیکن جس وفا اور محبت کا اظہار غازی عباس علمبردار کی جانب سے کیا گیا اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ پیکر وفا شان اہل بیت اور قمر بنی ہاشم جناب حضرت غازی عباس علمدار کے ساتھ اظہار محبت اور عقیدت کے طور پر 8ویں محرم کوعلم برآمدکئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ رات گئے 8محرم الحرام کو بھی جاری رہا جہاں عزادار وں نے غازی عباس ؑ کی وفا اور شجاعت کو سلام پیش کیا۔اس دوران مجالس میں فضائل اور حضرت عباس کی شہادت کا واقعہ بیان کیا ۔انجمن جعفریہ پونچھ کے نوجوانوں کی جانب سے آٹھ محرم الحرام 1443ھ کو ہاتھی تھا بازار پونچھ میں سبیل حضرت عباس کا اہتمام کیا گیا جہان شفیق حسین بابا کی قیادت میں غازی عباس کے چاہنے والے نوجوانوں نے لوگوں میں پانی تقسیم کیا ۔اس دوران نوجواناوں نے لوگوں کو کوڈ19کے راہنما خطوط پر عملدرامد کرنے کی اپیل کی اور ان میں ماسک بھی تقسیم کئے۔