پونچھ میونسپل کونسل کی مہم جاری

پونچھ//ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے مزید پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے جہاں ضلع انتظامیہ نے طبی ٹیموں کو متحر کر کے گھر گھر جاکرلوگوں کی سکریننگ کرنے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے وہیں قصبہ پونچھ میں میونسپل کونسل کی جانب سے پورے شہر میں جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاﺅ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ میونسپل کونسل کی مختلف ٹیمیں جہاں متاثرین کی رہائش گاہوں کے گرد ونواح جراثیم کش ادویات کا چھڑکاﺅ کر رہے وہیں دیگر عوامی مقامات پر بھی چھڑکاﺅ کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔چیف ایگز یکٹو آفیسر میونسپل کونسل مشتاق حسین نے بتایا کہ سنیچر وار کو محلہ گنائی میں جراثیم ادویات کا چھڑکاﺅ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز اگر چہ انتظامیہ کی جانب سے مختصر نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی اس کے باوجود میونسپل کونسل نے قصبہ کے مختلف محلوں میں سڑکوں ، مسا جد، رہائشی مکانوں او ر دکانوں پرجراثیم کش ادویات کا چھڑکاﺅ کیا ، اس دوران علاقہ میںجگہ جگہ پانی،صابن اور سینی ٹائزردستیاب رکھے گئے ہیں تھے تاکہ لوگ ان کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ سنیچر وار کو بھی محلہ گنائی میں قائم رہائشی مکانوں، مساجد، گلی کوچوں ، سڑ کوں پر جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاﺅ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔