ڈوڈہ //پولیس و سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں ڈوڈہ کے بکھریان گاؤں سے اسلحہ و بارود برآمد کرنے و ایک جنگجو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ضلع پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعہ کے روز 10 راشٹریہ رائفلز، ایس ایس بی و پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر بکھریان گاؤں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاش کارروائی شروع کی جس دوران غلام احمد ولد عبد الصمد کے گھر سے تین چائنیز پستول، پانچ میگزین، پندرہ راؤند و سائلنسر برآمد کیا۔ اس دوران فردوس احمد ولد غلام احمد ساکنہ بکھریان کو بھی گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔