تھنہ منڈی //پنچایتی انتخا بات کی تیاریوں کے سلسلہ میں تحصیل تھنہ منڈی میں دو الگ الگ مقا مات پر اجلاس منعقد کئے گئے۔ایک اجلاس تحصیلدار تھنہ منڈی شاہد اقبال کی سربراہی میں منعقد ہوا جبکہ پلا نگڑھ میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر محمد صغیر کی سر براہی میںاجلاس ہوا۔ یہ اجلاس ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی ہدایت پر منعقد کئے گئے جن میں محکمہ کے ملازمین بھی موجو دتھے ۔ تحصیلدار تھنہ منڈی اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں ووٹر فہرستوں کوحتمی شکل دینے کے لئے تمام گراہم سیوک اپنے اپنے پولنگ مراکز پر موجود رہیںتاکہ ووٹران اپنے اپنے ناموں کا مطالع کر کے اندراج ،اخراج اور درستی عمل میں لاسکیں۔ اسسٹنٹ الیکٹورل ریٹر ننگ آفیسررز تھنہ منڈی شاہد اقبال اور محمد صغیر پلانگڑھ نے تمام ووٹرز کو مطلع کیا کہ مقررہ تاریخ کے اندر اندر اندراج، اخراج اوردرستی کے عمل میں شامل ہو کر اپنا تعاون دیں۔