سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن (PUCA) نے Futred Innovation Studios کے تعاون سے PHD چیمبر، چندی گڑھ میں “Accelerating Research Translation & AI-driven Innovation Eco Systems aligned to Viksit Bharat Vision” پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) ایس ستنام سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر انشو کٹاریہ، صدر، PUCA نے کی۔اس موقع پر موجود ممتاز ممتاز شخصیات میں پروفیسر (ڈاکٹر) من پریت سنگھ منا، ڈاکٹر منیش ملہوترا، مسٹر رسل مرز، ایمریٹس پروفیسر مائیکل کلیمنٹس، کمل چابرا کے ساتھ معروف یونیورسٹیوں، اداروں اور صنعتی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ کانفرنس میں ماہرین تعلیم، صنعت کے ماہرین، ادارہ جاتی رہنماؤں اور پنجاب بھر کے مختلف کالجوں کے طلباء نے شرکت کی۔ڈاکٹر انشو کٹاریا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک عالمی علمی مرکز بننے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔