سرینگر/سرینگر میں کئی مقامات پر منگل کو پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں جاں بحق سات عام شہریوں اور تین جنگجوئوں کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کی اپیل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی تھی۔
گذشتہ سنیچر وار کو جنوبی ضلع پلوامہ کے کھارہ پورہ، سرنو نامی علاقے میں فورسز کارروائی میں سات شہری جاں بحق ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین ہوئی معرکہ آرائی کے بیچ ہوئی جھڑپوں کے دوران پیش آئیں۔مذکورہ معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
مہلوکین کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام مائسمہ، نوہٹہ اور حیدر پورہ میں کیا گیا ۔