جموں/ تعلیم، سیاحت ، تکنیکی تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے کلسٹر یونیورسٹی کے تحت جموں کے مختلف کالجوں پر جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے سلسلے میں متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ۔انہوں نے ان باتوں کا اِظہار آج جموں شہر میں کلسٹر یونیورسٹی کے تحت مختلف کالجوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک افسروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون ، وی سی کلسٹر یونیورسٹی جموں ، ایم ڈی جے کے پی سی سی ، چیف انجینئر آر اینڈ بی ، ایگزن آر اینڈ بی ، ایگزن پی ایچ ای، ایگز ن سپورٹس کونسل ، جے ڈی پلاننگ ، مختلف کالجوں کے پرنسپل صاحبان کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔میٹنگ میں موجود افسروں نے وزیر کو بتایا کہ ایم اے ایم کالج ، سائنس کالج، کامرس کالج ، گاندھی نگر کالج، پلورہ کالج کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام شد و مد جاری ہے اور انہیں طلباء کے لئے بہت جلد کھول دیا جائے گا۔واٹر سپورٹس کو فروغ دینے اور دیگر کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاواد دینے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر کو بتایا گیا کہ سوئیمنگ پول پر مکینکل نظام اور دیگر پروجیکٹوں جن میں پول کو ٹیوب ویل فراہم کرنے کی سہولیت شامل ہے کے سلسلے میں کام جاری ہے ۔اس کے علاوہ آڈیٹیوریم کی تعمیراتی بھی سرعت سے جاری ہے جس کا ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے اور ایم اے ایم کالج میں یہ کام تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ۔وزیر موصوفہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایم اے ایم کالج جموں کے سائنس بلاک پر جاری کام کا معائینہ کریںاور اس پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات پیش کریں۔انہوں نے ٹائلٹ بلاک ، ہوسٹل بلڈنگ اور بجلی کے نظام پر جاری کام میں سرعت لائیں اور اس پروجیکٹ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔وزیرنے پرنسپلوں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف کالجوںجن پر ابھی تک تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا کے ڈی پی آر کو حتمی شکل دیں اور مختلف کاموں کی ٹائپ ڈیزائننگ کے کام میں تیزی لائیں۔بعد میں وزیر نے ہندی ، ڈوگری ، پنجابی اور سنسکرت زبانوں پر مشتمل محکمہ اعلیٰ تعلیم کا کثیر لسانی جنرل کا اجرأ کیا گیا ۔