سرینگر// پروفیشنل لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ 2021 کے2میچ کل یہاں ٹی آر سی گروانڈ میں کھیلے گئے۔ پہلا میچ ڈبلیو شاہین ایف سی جموں اورکشمیر آوینجرز ایف سی کے مابین کھیلا گیا۔ شروع سے ہی دونوں ٹیموں نے جال ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہوئے جارحانہ فٹ بال کھیلا۔ کھیل کے 10 ویں منٹ میں شاہین اسپورٹس ایف سی کے میکڈونلڈ نے کشمیر ایوینجرز کے ایک محافظ کی غلطی کا فائدہ اٹھایا اور آسان گول کردیا۔ آدھے وقت میں شاہین ایف سی دو گولوں سے برتری حاصل کر رہی تھی۔ کشمیر ایواینجرز ایف سی نے بھرپور کوشش کی لیکن شاہین ایف سی کی ٹھوس دفاعی لائن میں داخل نہیں ہوسکی۔ میچ شاہین ایف سی نے کشمیر ایونجرز ایف سی کو2:0 سے شکست دے کر ختم کیا۔ شاہین ایف سی کے میک ڈونلڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔22 ویں میچ شروع ہونے سے پہلے گلزار احمد خان کے اعزاز میں دو منٹ کی خاموشی جو جے کے ایس پی ڈی سی کاایک فٹ بال فٹ بالرتھا جو مختصر علالت کے سبب 14 جولائی 2021 کو مختصر علالے کے بعد چل بسا۔آج شام چار بجے جے بینک الیون اور ریئل کشمیر ایف سی (ر) اور دوسرا میچحیدریا اسپورٹس ایف سی اور ایس سی ایف اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا اہتمام جے اینڈ کے فٹ بال ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا ہے۔