عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ہندو ایجوکیشن سوسائٹی کشمیر کے صدر پروفیسر بی ایل زتشی نے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی۔اس موقع پر ریڈیو شاردہ کے منیجنگ ڈائریکٹر رمیش ہانگلو بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنرنے بین الاقوامی رول بال کھلاڑی سووِدھا سارِن اور ہیتیشور سنگھ سے ملاقات کی، جنہوں نے دبئی میں منعقدہ ساتویں رول بال ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔