جموں/چیف سیکرٹری بی بی وِیاس کی صدارت میں پروجیکٹ مونیٹرنگ گروپ کی چوتھی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں قومی شاہراہوں ، ریلوے اور بجلی سمیت کئی دیگر سیکٹروں میں عملائے جارے بڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری ( پی ایم جی ) ، پی ایم او ، ارون گوئیل اور اس کے افسروں کی ٹیم نے نئی دلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ میں شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی ، کمشنر سیکرٹری مال ، ڈویژنل کمشنر جموں ، ایم ڈی جے اینڈ کے ایس پی ڈی سی کے علاوہ کئی دیگر محکموں کے افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے جبکہ ڈویژنل کمشنرکشمیر اور متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔جن بڑے پروجیکٹوںکا اس موقعہ پر جائزہ لیا گیا ان میں ادھمپور ۔ سرینگر۔ بارہمولہ ریلوے لائن ، نادرن ریجن سسٹم سٹرنتھنگ سکیم 1000ایم ڈبلیو پکل ڈل پن بجلی پروجیکٹ ، آلسٹینگ ۔ دراس ۔ لیہہ ترسیلی لائن جیسے اہم پروجیکٹ شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے سپیشل سیکرٹری (پی ایم جی) کو جن پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ان میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے ۔سپیشل سیکرٹری نے ان پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے درخواست کی کہ ان پروجیکٹوں کے حوالے سے عمل میںجارہی کارروائی کو ای ۔سمیکھشا پورٹل پر اَپ ڈیٹ کیا جانا چاہیئے ۔پی ایم جی کاکیبنٹ سیکرٹریٹ کے تحت 2013ء میں قیام عمل میںلایا گیاتھاتاکہ قومی اہمیت کے پروجیکٹوں کودرپیش مسائل کے لئے ادارہ جاتی لائحہ عمل اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تکمیل میں تیزی لائی جاسکے ۔پروجیکٹ مونیٹرنگ گروپ وزیر اعظم کے دفتر کے تحت 2015سے اپنا کام کاج کر رہا ہے۔