پونچھ //بی جے پی لیڈر و ممبر قانون سا زکونسل پردیپ شرما نے اڑائی ملکاں میں ایک عوامی دربار منعقد کرکے لوگوں کے مسائل سنے ۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جنہوںنے اپنے مسائل سے پردیپ شرما کو آگاہ کراتے ہوئے ان کے حل پر زور دیا۔ انہوںنے کہاکہ یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور سڑکوں کی حالت ابتر بنی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کچھ محکمہ جات نے تو اس علاقے کو بالکل ہی نظرانداز کردیاہے اور انہیں خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیاہے ۔پردیپ شرمانے مسائل حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ اس سلسلے میں اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کریںگے ۔بعد ازآں پردیپ نے اڑائی پیراں میں کھیلے جارہے کرکٹ میچ میں بھی حصہ لیا ۔