کنگن// گورنمنٹ بائز پرائمری سکول ستہ بچی سونہ مرگ مےں پچاس طلباءکے لئے صرف اےک استاد تعےنات ہے جس کے نتےجے مےں سکول میںزےر تعلےم طلباءکی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ۔سکول میں زیر تعلیم طالب علموں کا کہنا ہے کہ بےس روز قبل یہاں تعینات تین اساتذہ میں سے دو کی تبدیلی عمل میں لائی گئی لیکن ابھی تک اُن کے بدلے کوئی نیا استاد واپس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اب سکول مےں زےر تعلےم پچاس طلاب کے لئے صرف اےک استاد موجود ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اس بارے مےں ممبر اسمبلی کنگن مےاں الطاف احمدکو آگاہ کیا اورانہوں نے موقعہ پر ہی زونل اےجوکےشن آفےسر کو ہداےت دی کہ سکول مےں فوری طورمزید اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے لےکن ابھی تک کوئی کاروائی عمل مےں نہےں لائی گئی ۔سکول میں زیر تعلیم والدین نے ممبر اسمبلی کنگن اور وزےر تعلےم سے مطالبہ کےا کہ سکول مےں مزید اساتذہ کوفوری طور تعینات کیا جائے تاکہ ان کے بچوں کی تعلےم متاثر نہ ہوسکے ۔