مینڈھر//ہر نی زون کا گو رنمنٹ پر ائمری سکول محلہ کھیت منگرالاں( اڑی) گز شتہ کئی دنو ں سے مقفل ہے لیکن محکمہ تعلیم کو ٹس سے مس نہیں ۔معاملے کی خبر ہونے کے باوجود کسی بھی افسر نے سکول کا دورہ کر نا گو ارہ نہیں سمجھا جس کی وجہ سے بچو ں کی پڑ ھا ئی بری طر ح متا ثر ہو رہی ہے ۔بدھ کے روز سکول کے بچے اپنے والدین کے ہمراہ سکول پہنچے جہاں انہوںنے محکمہ کے افسران کے خلاف نعرے بازی کی ۔مقامی لو گو ں کا کہنا ہے کہ26/09/2014کو ایک استا نی کو رہبر تعلیم اساتذہ کے طور پر تعینات کیا گیا تھا لیکن متعلقہ ٹیچر نے جوا ئن ہو نے کے بعد اس وقت تک سکول میں حا ضری نہیں دی ۔انہوںنے کہاکہ متعلقہ ٹیچر کو کئی بار اٹیچ کیاگیا ۔ انہو ں نے کہا کہ گز شتہ کئی مہینو ں سے سکول میں ایک ہی استاد تعینات ہے اور وہ بھی روزانہ سکول نہیں آجاسکتاجس وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ گز شتہ دنو ں ایک ہفتے تک انہوں نے سکول کو مقفل رکھا جس کے بعد محکمہ تعلیم نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ سکول میں ٹیچر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی لیکن اب تک کوئی ٹیچر یہاں روانہ نہیں کیاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول ایسی جگہ پر واقع ہے جہا ں سے بچو ں کو نجی سکول میں بھی نہیں بھیجا جا سکتا ۔مقامی لوگوں نے انتباہ دیاکہ اگر ٹیچر کی تعیناتی عمل میں نہ لائی گئی تو بچوں سمیت مینڈھر جاکر احتجاجی دھرنا دیںگے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ کے افسران پر عائد ہوگی ۔ اس ضمن میں جب چیف ایجو کیشن افسر پونچھ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صبح ہی زیڈ ای او ہر نی کوسکول جا نے کی ہدایت دی ہے ۔تاہم لوگوں کاکہناتھاکہ وہ بھی اس انتظار میں تھے کہ زونل ایجوکیشن افسر یہاں آئیںگے لیکن وہ نہیں آئے ۔انہوںنے کہاکہ چیف ایجوکیشن افسر بھی اس معاملے پر سنجیدہ نہیںہیں نہیںتو آج تک ٹیچر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہوتی ۔