لاہور/پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بینوڈ قادر ٹرافی کی رونمائی کی۔ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی دنیا سے رخصت ہوئے دو نامور کرکٹرز آسٹریلیا کے رجی بینوڈ اور پاکستان کے عبدالقادر کے نام سے منسوب ہے۔دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پریکٹس کے لئے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی۔پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ بھی پریکٹس کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہے۔
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
