ایجنسیز
جونپور(یوپی)//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان آج سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشت بن گیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا، شہروں سے لے کر دیہات تک 5جی صارفین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ہم 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔وہ سینئر بی جے پی لیڈر جگت نارائن دوبے کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔وزیر دفاع نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا تاج ہے اور اس کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک غیر ملکی سرزمین سے زیادہ کچھ نہیں ہے اور وہ اسے دہشت گردی کو ہوا دینے اور بھارت مخالف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نیپاکستانی زیر قبضہ جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے پاکستان کو سخت وارننگ بھی دی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میںملی ٹینٹوں کے تربیتی کیمپ اور لانچنگ پیڈ ختم کرے ورنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے پاکستان کو ملی ٹینٹوں کے کیمپوں پر سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ اسٹرائیک کی بھی یاد دلائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کو ہوا دینے کی مسلسل سازشیں کر رہا ہے۔جموں و کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق کے بھارت مخالف پروپیگنڈے پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان وہاں کے لوگوں کو مذہب کے نام پر بھارت کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہاں کے باشندوں پر ظلم کر رہا ہے۔