یواین آئی
اسلام آباد+ برلن//عالمی سیاست میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کلیدی کردار کی تصدیق کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فیہول نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے نمائندے بہت جلد پاکستان میں ایک میز پر بیٹھنے والے ہیں۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد برسوں سے جاری کشیدگی کو کم کرنا اور باقاعدہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔جرمن ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اب تک دونوں ممالک کے درمیان رابطے بالواسطہ (تیسرے فریق کے ذریعے) تھے، لیکن اب براہِ راست ملاقات کی تیاریاں مکمل ہیں۔اس تاریخی ملاقات کے لیے پاکستان کو بطور میزبان منتخب کیا گیا ہے، جو خطے میں امن کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اس وقت واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔