سرینگر// پالی ٹیکنک کالج برائے خواتین سرینگر نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹروں کے ساتھ داخلہ/اسکالرشپ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ کا افتتاح میئر سرینگر جنید عظیم متونے کیا۔میرنے اس موقع پر کارپوریٹروں پر زور دیا کہ وہ پالی ٹیکنک کے پیش کردہ ٹیکنیکل کورسز اور وظائف کے بارے میں معلومات کو پھیلائیں جو کہ دوران تعلیم حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے معاشرے میں پسماندہ طبقات سمیت طلباء کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل ڈاکٹر شفقت آرا نے پروگرام کو کامیاب بنانے پر میئر اور کارپوریٹروں کا شکریہ ادا کیا اورکالج میں داخلے کے حوالے سے مستحق طلباء تک پہنچنے میں ان کی مدد اور تعاون کی درخواست کی۔اس موقع پر امتیاز احمد شا ، پرنسپل کشمیر گورنمنٹ پالی ٹیکنک سرینگر نے داخلہ کے عمل کے حوالے سے حاضرین سے خطاب کیا۔