مینڈھر//مینڈھر کے اڑی علاقے میں سڑ ک حا دثہ کے نتیجہ میں ڈرائیو ر لقمہ اجل بن گیا۔وسیم اکر م ولد محمد خلیل عمر 23سال سکنہ سنگیو ٹ علا قہ اڑی میں ٹپرسڑک کنارے لگا کر اس کو دھو رہا تھا کہ اچانک ٹپرپیچھے کی جانب چلا اور ڈائیو ر اس کے ٹا ئر کے نیچے آکر کچلاگیا ۔ مقامی لو گوں نے اسے شدید زخمی حالت میں فو ری طو ر پر سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا جہا ں ڈاکٹرو ں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ضلع اسپتال راجو ری منتقل کر دیا لیکن ڈرائیو ر زخمو ں کو تا ب نہ لا کر راستے میں ہی دم تو ڑبیٹھا ۔ اس ضمن میں پو لیس نے مقد مہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔