راجوری //فوج نے جموں پونچھ شاہراہ پر پیش آئے ایک حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بچالیا۔گزشتہ روز ٹرک زیر نمبر HR 69C8460آرمی پوسٹ گلہوتی کے نزدیک حادثہ کاشکار ہوکر پلٹ گیا جس میں سیب بھرے ہوئے تھے ۔یہ ٹرک سرینگر سے سیب لیکر ہریانہ کی جانب جارہاتھا۔ حادثے ہوتے ہی فوج کے اہلکار دوڑ کر موقعہ پر پہنچے اور ڈرائیورسنیل کمار اور کنڈیکٹر کو باہر نکال کر بچالیا ۔ اگرچہ ڈرائیور کو معمولی زخم آئے ہیں لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جسے فوج کی طرف سے ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی ۔ بعد میں ٹرک کو فوج کے کرین کی مدد سے سیدھا کیاگیا۔