وی کے سنگھ کا سہ روزہ اننت ناگ دورہ شروع

اننت ناگ//مرکزی حکومت کے جاری عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور شہری ہوا بازی جنرل ( ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے  اننت ناگ کا تین روزہ دورہ شروع کیا۔ وزیر موصوف نے زراعت ، باغبانی ، آئی سی ڈی ایس ، صحت سماجی بہبود ، ہینڈ لوم / ہینڈی کرافٹس ، صنعت و حرفت ، امور ِ نوجوان و کھیل کود ، این آر ایل ایم ،پشو و بھیڑ پالن وغیرہ محکموں کے ذریعے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔انہیں متعلقہ محکموں کی جانب سے حکومت کی مرکزی معاونت والی اور فلیگ شپ سکیموں میں کی گئی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔وزیرموصوف نے مستحقین کے ساتھ بات چیت کی اور ان میں موٹرائزڈ پاور سپریر، دودھ وین اور ڈیری یونٹس ، موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلز ، نوزائیدہ بچیوں کو کٹس وغیرہ تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے منتخب عوامی نمائندوں بشمول ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران ، دیگر پی آر آئی ایس، میونسپل کمیٹیوں کے صدور اور دیگر یو ایل بی ممبران / کونسلروں کے ساتھ ایک استفساری میٹنگ منعقد کی ۔ میٹنگ میں چیئر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل محمد یوسف گورسی ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس ، آشیش مشرا ، اے ڈی ڈی سی اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔عوامی نمائندوں نے وزیر کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔