نوشہرہ //قلعہ درہال تحصیل سے رائے دہندگان کی بیداری کیلئے سکولی بچوں نے ایک ریلی نکالی ۔ریلی میں شامل بچوں نے ہاتھوں میں بینر لئے ہوئے تھے ۔اس موقعہ پر تحصیلدار مہیش شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹر کا حق بنتاہے کہ وہ ووٹ ضرور دے چاہے وہ ووٹ جس مرضی امیدوار کو دے ۔انہوںنے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ وہ حق رائے دہی کا استعمال کریں اور تحصیل دفتر میں آکر اپنے اپنے شناختی کارڈ بنوائیں ۔اس موقعہ پر پنچایتی نمائندگان اور مقامی لوگ بھی موجو دتھے ۔