جموں//جونیئرطالبات کی طرف سے چھٹے سمسٹرکی طالبات کوالوداعیہ کے سلسلے میں تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس موقعہ پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹرکوشل سموترہ مہمان خصوصی تھیں۔پروفیسرایکتاگپتاسربراہ شعبہ انگریزی نے مہمان خصوصی ،تدریسی عملہ اور طالبات کاخیرمقدم کیا۔ اس دوران طالبات نے جذباتی انداز میں سینئرطالبات کوالوداع کہا۔چوتھے سمسٹرکی طالبات نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔ڈاکٹرکوشل سموترہ نے رخصت ہونے والی طالبات کونیک خواہشات پیش کیں۔تین گھنٹوں تک چلے سوالات کے سیشن کے بعدسیرت باجی کوجی سی ڈبلیوکی مس جی سی ڈبلیو جبکہ مس سمرن ڈوگرہ اورمس تانیہ لنگہے بالترتیب مس دیوا اور مس پرسنلٹی قراردیا۔اس دوران کنٹسٹ کے ججزکے فرائض پروفیسرمینی شرما، پروفیسردکشت انگمواورپروفیسرمیرو ابرو ل نے انجام دیئے ۔پروگرام کی نظامت چوتھے سمسٹرکی طالبات نے انجام دیئے اورپروگرام میں تمام سٹاف ممبران بھی موجودتھے۔