وزیراعظم شعبۂ زراعت کی ترقی کے زبردست متمنی:ڈاکٹرجتندر

 
 کٹھوعہ//ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈپبلسٹی ،وزارت برائے اطلاعات ونشریات حکومت ہندکی جانب سے یہاں گورنمٹ ڈگری کالج کٹھوعہ میں مرکزی سرکارکی وساطت والی سکیمیں برائے زراعت سے متعلق ایک روزہ بیداری کیمپ کااہتمام کیاگیاجس کامقصد کسانوں کومرکزی سرکارکی جانب سے زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے شروع کی گئی سکیموں کے بارے میں عام لوگوں کوروشناس کرانا تھا جن میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ،پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا ،سوئیل ہیلتھ کارڈ ،کسان کریڈٹ کارڈ ،پرم پراگت کرشی وکاس یوجناشامل ہیں۔شمالی مشرقی خطہ کی ترقی اور وزیراعظم کے دفترمیںمرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے ۔ڈاکٹرجتندرسنگھ نے اپنے خطاب میں کہاکہ شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے مرکزی سرکارنے کئی ٹھوس اقدام اُٹھائے ہیں اوروزیراعظم زراعت کی ترقی کے زبردست متمنی ہیں ۔وزیربرائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،آبپاشی وفلڈکنٹرول شام لال چودھری اس موقعہ پر مہمان اعزازی تھے نے اس پروگرام کے آرگنائزروں کی سراہناکی۔