جموں//ممبر اسمبلی نگروٹہ دیوندر سنگھ رانا نے گورنمنٹ گرلزہائر سکینڈری سکول نگروٹہ میں واٹر سینی ٹیشن پر کانسٹی چیونسی لیول ایڈوکیسی ورک شاپ کے بعد آج ایک نمائش کم میلے کا افتتاح کیا ۔اس میلے اور ورک شاپ اہتمام نیشنل ڈیولپمنٹ فائوڈیشن جموں و کشمیر نے کیمونی کیشن اینڈ کیپسٹی ڈیولپمنٹ محکمہ پی ایچ ای کے اشتراک سے کیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموںثریا جبین اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھیں اس کے علاقہ ضلع کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔سی سی ڈی یوکے انجینئرگوپال شرما نے خطبہ استقبالیہ جبکہ ایگزیکٹوانجینئر پی ایچ ای رورل جموں راجیش گپتانے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اس ورک شاپ اور نمائیش میں قریباََ 500لوگوں نے شرکت کی ۔emer itus این ڈی ایف کے بانی راجیو کھجوریہ نے اس موقعہ پر پانی کے وسائل، اسے صاف و شفاف بنائے رکھنے ، اور پانی کی کمی والے علاقوں کو ضرورت کے مطابق پانی فراہم کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔اس موقعہ پر مقررین نے شہر جموں اور دیہی علاقوں میں پانی کی کمی کو دور کرنے سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیںجن محکموں نے اس نمائش کم میلے میں اپنے اسٹال لگائے تھے ان میںانسٹی چیوٹ آف انٹی گریٹومیڈی سنزجموں، ڈائریکٹوریٹ آف انوائرنمنٹ اینڈ ریموٹ سنسنگ، کرشی وگیان کیندرکے علاوہ زراعت،باغبانی ، دیہی ترقی،پی ایچ ای گرئونڈ واٹر،صحت،سماجی بہبود ،نیشنل ڈیولپمنٹ فائوڈیشن شامل ہیں۔دیوندر سنگھ رانا نے اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای سے کہا کہ وہ حلقہ انتخاب نگروٹہ کے عوام کو صاف و شفاف اور ضرورت کے مطابق پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ انہوں حکام سے تلقین کی وہ علاقہ میں پانی کے دستیاب وسائل سے متعلق ایک رپورٹ تیار کرکے 31مارچ 2018تک یا اس سے پہلے پیش کریںانہوں نے مرکزی وساطت والی سکیموں کو من و عن عملی جامہ پہنانے کی ہدایات دیں تاکہ ان سکیموں سے عام آدمی کو فائدہ مل سکے۔رانا نے گرلز ہائر سیکنڈری سکول نگروٹہ کے لئے ایک بس فراہم کرنے اور سکول کے بچوں کو سروئیں سر ایکس کرشن لے جانے کے لئے 20 ہزار روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے سکول کیلئے ایک ہینڈ پمپ کی بھی منظوری دی۔انہوں نے عوام کو حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی تاکید کی۔