یواین آئی
لندن// پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل میں قید بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کو خدشہ ہے کہ حکام ان کے والد کی حالت کے بارے میں ‘کچھ ناقابلِ تلافی’ معاملہ چھپا رہے ہیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہی ہیں، جہاں وہ قید ہیں، کیونکہ انہیں گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔عدالتی حکم کے باوجود ملاقاتیں رکی ہوئی ہیں اور ممکنہ جیل منتقلی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں، ایسے میں قاسم نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ خاندان کا سابق وزیراعظم سے نہ تو براہِ راست اور نہ ہی قابلِ تصدیق رابطہ ہے، حالانکہ عدالت نے ہفتہ وار ملاقات کی اجازت دے رکھی ہے۔ انہوں نے تحریری بیان میں کہا کہ ‘یہ نہ جاننا کہ آپ کے والد محفوظ ہیں، زخمی ہیں یا زندہ بھی ہیں یا نہیں، ذہنی اذیت کی
ایک شکل ہے’۔