عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پوری وادی میں اتوار کو شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا۔ سرینگر میں کم از کم 2.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسمی اوسط سے تین ڈگری زیادہ ہے اور جو نومبر کے بعد پہلی بار درج کیا گیا۔حکام نے پیر کو بتایاکہ سرینگر شہر میں کم از کم درجہ حرارت دھیرے دھیرے لیکن مسلسل بڑھ رہا ہے جب سے کشمیر میں 40 دن کی سخت ترین سردیوں کا دورانیہ ‘چلہ کلاں’ اختتام کو پہنچا۔ گلمرگ میں منفی 8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو وادی کاسب سے سرد مقام تھا۔ جنوبی کشمیر کے ایک سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔دیگر مقامات کے علاوہ، قاضی گنڈ کا کم از کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری، کوکرناگ میں منفی 0.6 ، اور کپواڑہ کا کم از کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔