سرینگر //ٹنل کے آر پار ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے ۔جمعہ کی صبح ٹنل کے آ ر پار موسلادھار بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے 27اور28ستمبر کے درمیان وادی کے کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوں گی ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی بارشیں ہوئیں ۔جمعہ کی صبح سرینگر،کپوارہ،بارہمولہ ،بڈگام ،گاندربل ،پلوامہ ،اننت ناگ ،شوپیان اور کولگام اضلاع کے میدانی علاقوں میںہلکی بارشیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ گلمرگ اور سونہ مرگ کے پہاڑوں پر برف کی ہلکی پرت بچھ گئی ۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت14.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کا درجہ حرات 26.4ڈگری رہا ۔ سرینگر میں 5.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔قاضی گنڈ میں رات کا درجہ حرارت 17.8اور دن کا 27.0ڈگری تھا۔قاضی گنڈ میں 17.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔پہلگام میں 7.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں رات کا 12.0ڈگری اور دن کا 28.4ڈگری رہا۔کوکرناگ میں رات کا 13.2اور دن کا 25ڈگری رہا، کوکرناگ میں 11.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گلمرگ میں کم سے کم 8.0ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 16.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔