عظمیٰ نیوزسروس
جموں// وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے منگل کے روز اکھنور کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا تاکہ جموں میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔جنرل آفیسر کمانڈنگ نے ایل او سی پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور دفاع مضبوط بنانے اور آپریشنل افادیت بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔انہوں نے تمام اہلکاروں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور فرائض کے تئیں ان کے ثابت قدم عزم کی ستائش کی۔